لوئر دیر کے ہسپتال میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا

پشاور(ویب ڈیسک) لوئر دیر کے ہسپتال میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو خیبر پختونخواہ کے ضلع لوئر دیر کے علاقے میں ایک نجی اسپتال میں ایک خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا۔

نجی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شوکت علی کے مطابق، لوئر دیر کے بالام بت کے علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو ہسپتال لایا گیا، ابتدائی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے سرجری کا مشورہ دیا۔ کامیاب سرجری کے بعد خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا جن میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں۔ ڈاکٹر شوکت کے مطابق بچے اور ماں کی صحت نارمل ہے۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post