نئی دہلی(اے این این) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ تعلیم نے سکول کے نصاب میں 6عظیم شخصیات میں شامل کر دیا۔ ایک بھارتی خبر رساں ادار ے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ تعلیم نے جماعت سوئم کی کتاب میں 6عظیم شخصیات میں شامل کردیا ہے۔ کتاب میں پرویز مشرف کی تصویر بھی شامل ہے۔ اس کتاب کے مصنف پنکج جین اور ناشر گائتری پبلیکیشنز ہیں جبکہ دوسری جانب ہندو انتہا پسندوں نے شدید اعتراض کرتے ہوئے پرویز مشرف کو ان 6عظیم شخصیات کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.