اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول کا کہنا ہے کہ چترال میں سیلاب کی وجہ گلیشیرز کا پگھلنا اور مون سون کی بارشیں ہیں۔
ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان کےندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے جب کہ کراچی میں بھی 22 سے 24 جولائی کے درمیان بارش کا امکان ہے۔
غلام رسول کا کہنا ہے کہ چترال میں سیلاب کی وجہ گلیشیرزکا پگھلنا اورمون سون کی بارشیں ہیں جس کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال اور گلگت میں گلیشیرزکے پگھلنے کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے تاہم یہ ہی اطلاعات دورکے علاقوں میں نہیں پہنچتی جس کے باعث وہاں کے لوگ بےخبر رہتے ہیں، کسی جگہ ایک دن میں 100 ملی میٹرسے زیادہ بارش ہو تو وہاں نقصان کا خدشہ رہتا ہے۔
واضح ر ہے کہ اب تک طوفانی بارشوں سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں بستیاں زیرآب آنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.