بھارت بھر میں سوگ، کیونکہ بات ہی کچھ ایسی ہے : تفصیل پڑھیں

نئی دلی( ویب ڈیسک) بھارت کے سابق صدر اور عالمی شہرت یافتہ سائنس دان ڈاکٹر عبدالکلام 83 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ کلام  15 اکتوبر 1931 میں پیدا ہوئے تھے۔ ڈاکٹر کلام 25 جولائی 2002 سے 25 جولائی 2007 تک بھارت کے 11 ویں صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی آئی ایم شیلونگ میں ایک تقریب کے دوران سابق بھارتی صدر کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس سے وہ وہیں گرپڑے اور انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

کلام کی وجہ شہرت ان کی سائنس کے میدان میں خدمات تھیں۔ ڈاکٹر عبدالکلام نے بھارتی خلائی اور میزائل ٹیکنالوجی کو وسعت دینے اور جدید بنانے میں بہت کام کیا اور جدید بھارتی خلائی مشن ان ہی کا مرہون منت ہے جب کہ انہوں نے بھارتی ایٹمی پروگرام میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا جس کے بعد بھارت 1998 میں ایٹمی طاقت بنا، اپنی اس مہات کے سبب ڈاکٹر عبدالکلام بھارت میں ’’میزائل مین‘‘ کے نام سے مشہور بھی تھے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post