اسلام آباد : سچ ڈاٹ ٹی وی : تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی میں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا کوئی کردار نہیں ۔ جہانگیر ترین کی غلطیوں نے تحریک انصاف کو یہ دن دکھایا ۔
تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے الزامات غلط نہیں ہم انھیں ثابت نہیں کرسکے یہ ہماری ناکامی ہے،انتخابی دھاندلی میں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا کوئی کردار نہیں تھا۔
ادھر اینکر پرسن ارشد شریف نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے پیرا گراف 534 کو نظریہ ضرورت سمجھا جا سکتا ہے ۔حامد خان نے مزید ایک انٹڑویو میں کہاکہ نظریہ ضرورت کا اسے علم ہوگا جو نظریہ ضرورت والوں کے ساتھ رہا ہوگا۔جہانگیر ترین اپنی غلطیاں چھپانے کے لیے الٹی سیدھی باتیں کررہے ہیں۔جہانگیر ترین کی غلطیوں نے تحریک انصاف کو یہ دن کھایا ۔
جیو نیوز کے پرگرام نیا پاکستان میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر میزبان طلعت حیسن کے سوالات کا واضح جواب نہیں دے سکے جیو نیوز کے پرگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ معاہدے کے تحت تحریک انصاف کو تمام الزامات سے دستبراد ہونا تھا ،جو اب نہیں ہو رہی ۔
کرٹیسی : سچ ٹی وی
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.