دونوں ہاتھوں سے معذور باہمت لڑکی زارا عباس، تعلیم دیکھ حیران رہ جائیں گے
لاہور(ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں لوگو بھی موجود ہیں جو معذوری کو مجبوری نہیں نہیں بننے دیتے اور ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو مجبوری کو معذوری بناکر بھیک مانگتے ہیں۔ لوہور کی زارا عباس اس کی اعلیٰ مثال ہیں۔دونوں ہاتھوں سے معذور یہ ہونہار طالبہ زارا عباس نے پنجاب یونیورسٹی میں ایم بی اے کی طالب علم ہیں ۔ قدرت جب کسی انسان کو کسی طرح سے بھی معذور رکھتا ہے اس میں اس کی بری حکمت پوشیدہ ہوگی ہے۔ گو کہ اللہ نے زارا عبا س کو بازوﺅں سے معذور پیدا کیا ہے لیکن دوسری جانب انہیں بہت سی صلاحیتوں سے بھی نوازا ہے۔ زارا 2008 ءکے دوران میٹرک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف انہیں جاتی عمرہ مدعو کر کے گولڈ میڈل دیا تھا۔ گزشتہ عید کے موقع پر زارا نے لڑکیوں کو مہندی لگا کر لوگوں کو حیران کر دیا جس خوبصورتی کے ساتھ اپنی سہیلیوں کے ہاتھوں پر انہوں نے مہندی لگائی تھی سب اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے تھے ۔ ان دنوں زارا عباس پنجاب یونیورسٹی میں ایم بی اے (مارکیٹنگ) کی طالبہ ہیں اور ثابت کر رہی ہیں کہ وہ معذوری مجبوری نہیں ہوتی ، قدرت صلاحیت سب کو دیتی ہے ۔
Photo courtesy: nBazmi (frickr)
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.