چترال(گل حماد فاروقی) چیف آف آرمی سٹاف جنر ل راحیل شریف کی جانب سے چترال کے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کی ترسیل شروع ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے ڈیڑھ سو ٹن سامان پہنچ چکا تھا جکہ مزید دو سو ٹن سامان میں سے ایک سو ٹن سامان پہنچ گیا جسے چترال سکاؤٹس کے سٹور میں رکھا گیا۔
جنرل راحیل شریف نے چترال کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ان متاثرین کیلئے پاک فوج کی جانب سے امدادی سامان کا اعلان کیا تھا جن میں سے آج ایک سو ٹن سامان پہنچ گیا جبکہ ایک سو ٹن سامان اگلے چند دنوں میں پہنچ جائے گا۔ اس سامان میں گھی، چینی ، آٹا، چائے دال وغیرہ اور آشیائے خوردنوش پر مشتمل ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے یہ امدادی سامان فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جائے گاجہاں زمینی راستے بند ہونے کی وجہ سے ان کو کھانے پینے کی چیزیں نہیں پہنچائی جاسکتی۔ چترال کے لوگوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں ا ن کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.