چترالیوں کے لئے ایک اچھی خبر: لواری ٹنل ہفتے میں دو بار کھولنے کا فیصلہ ہوگیا


پشاور(ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لواری ٹنل کو ہفتے میں دو بارٹریفک کے لیے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا اعلان پیر کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امدادی، بحالی اور آبادکاری کے محکمہ کے سیکرٹری طارق رشید نے جمعہ کو ہونے والی ایک میٹنگ میں استدعا کی تھی کہ کہ لواری ٹنل کو کھلا رکھا جائے۔ انہوں کہا تھا کہ چترال میں سیلاب کے بعد خوراک اور دیگر اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ٹنل کو کھلا رکھا جائے تاکہ خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ٹنل کو "منگل اور جمعہ کے روز ٹریفک کے لئے کھلا رکھا جائے گا" 

پریس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹنل 2016 تک مکمل ہوجائے گا، مکمل ہونے کے بعد اسے خاص و عالم کے لئے کھول دیا جائے گا۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم