خیبرپختونخوا حکومت کا سٹیزن فاو نڈیشن سے معاہدہ، پانچ اسکول شام میں چلائے جائیں گے

کراچی:  خیبرپختونخوا کے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور معروف غیرسرکاری رفاہی ادارہ دا سٹیزن فاو ¿نڈیشن (ٹی سی ایف) کے درمیان ضلع نوشہرہ میں دوپہر کی شفٹ میں پانچ اسکول چلانے کے لئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرلئے گئے۔ یہ معاہدہ پانچ سال تک برقرار رہے گا جس کا آغاز اپریل 2016 سے ہوگا۔ 

اس مفاہمتی یاد داشت پر ایڈیشنل سیکریٹری خیبرپختونخوا قیصر عام اور ٹی سی ایف کے بانی و ڈائریکٹر عتید ریاض نے پشاور کے وزیر اعلیٰ ہاو ¿س میں دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک، صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان اور سیکریٹری تعلیم علی رضا بھٹو کے علاوہ جنرل منیجر ٹی سی ایف اسفندیار عنایت اور ریجنل منیجر ٹی سی ایف سید نایاب ایچ شاہ بھی موجود تھے۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی سی ایف کے بانی و ڈائریکٹر عتید ریاض نے بتایا کہ ہم خیبرپختونخوا کے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ شراکت داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس کے ذریعے ہمیں معیاری تعلیم کی فراہم کرنے کے اپنے مشن میں مدد ملے گی۔ ٹی سی ایف اس شراکت داری میں تعاون کرتی ہے، یہ کم آمدن والے گھرانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور اسکول چلانے کے 20 سالہ تجربے سے لیس ہے۔ ٹی سی ایف کا ارادہ ہے کہ تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری کے مواقع کی تلاش جاری رکھے تاکہ گلیوں میں پھرنے والے بچوں کو اسکول میں داخل کرایا جائے۔ 

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس منصوبے کی مستقبل میں توسیع پر زور دیا اور اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں شراکت دار اسکولوں کی تعداد میں مناسب حد تک اضافہ کیا جائے۔ ٹی سی ایف نے صوبائی حکومت کے ساتھ شراکت داری میں اس کا معقول تخمینہ اور ان اضافی اسکولوں کے معاملات طے کرنے پر اتفاق کیا۔ 

ٹی سی ایف ایک پیشہ ورانہ انداز سے چلائے جانے والی صف اول کی غیرمنافع بخش تنظیم ہے جو 1995 سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کررہی ہے۔ فی الوقت یہ ملک بھر میں ایک ہزار 60 اسکولوں کے نیٹ ورک کے ذریعے ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد بچوں کو تعلیم فراہم کررہی ہے۔ ٹی سی ایف کے پا س100 فیصد خواتین کی فیکلٹی ہے جو 8 ہزار 900 انتہائی تربیت یافتہ خواتین اساتذہ پر مشتمل ہے۔ یہ خواتین کے داخلے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور کوشش کرتی ہے کہ اس کے بیشتر کمپسز میں طلبہ اور طالبات کی تعداد یکساں شرح کے ساتھ برقرار رہے ۔ 


خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکریٹیری قیصرعالم اور ٹی سی ایف کے بانی ڈائریکٹر عتیق ریاض وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں معاہدے پر دستخط کررہے ہیں، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک  اور وزیر تعلیم عاطف خان بھی موجود ہیں

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم