پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کی جانب سے نوکری یا کاروبار کے عنوان سے کنوشن کا انعقاد


اسلام آباد:  پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کی جانب سے نوکری یا کاروبار کے عنوان سے دو روزہ کنوشن کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں نوکری یا کاروبار (NyK) کے آپریٹرز اس پروگرام کا تصور اور اپنی کامیابیوں کو شرکاءکے سامنے لائیں گے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بہتر معاشی ترقی کے لئے مطلوبہ ماڈل کے مطابق عمل کرسکیں۔ اس تقریب میں این وائی کے (NyK) کی فرنچائز، فرنچائز کونسل کے انتخاب اور فرنچائز کے انتظام سے متعلق آپریٹرز کی گنجائش میں اضافے سے شرکاءکو آگاہ کیا جائے گا۔ 

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ این وائی کے برانڈ میں نوکری یا ملازمت اور کاروبار اور کاروبار کی اٹھان پر توجہ مرکوز ہے۔ پی پی اے ایف ایسے پروگراموں کے تیکنیکی اور مالی وسائل پر سرمایہ کاری کرتا ہے تاکہ آبادی کے زیادہ پسماندہ طبقوں بشمول وہاں کے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے۔ 

جون 2015 تک پی پی اے ایف پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 76 این وائی(NyK) کے سینٹرز قائم کرچکی ہے جن میں 20 ہزار 733 خواتین و مرد رجسٹرڈ کئے گئے۔ ان میں6 ہزار 605 حوالہ جاتی طور پر ، 2652 کامیاب تعیناتیوں اور 2 ہزار 578 کاروبار قائم ہوچکے ہیں۔ این وائی (NyK)کے سینٹرز نے 327 مختلف آجران تلاش کئے جن میں بیرون ملک مواقع سمیت صنعتیں، این جی اوز، سرکاری محکمے، تعمیراتی کمپنیاں، نجی اسکول و دیگر شامل ہیں۔ 

پی پی اے ایف کے گروپ ہیڈ گرانٹس ڈاکٹر سید آصف حسین نے بتایا ،
"اس پائیدار سوچ کے قیام کا اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پی پی اے ایف نے ان مراکز کے قیام کے لئے ایک پیسہ خرچ نہیں کیا، البتہ دو افراد کو ملازمت اور کاروباری ترقی کے لئے تربیت فراہم کی گئی۔ تاہم انتظامی اخراجات لوگوں کی جانب سے خود برداشت کئے جاتے ہیں۔ "

مواقع کے اعتبار سے پاکستان میں سب سے کم غیراستعمال شدہ شعبوں میں سروس کی صنعت ہے جہاں روایتی اور غیرروایتی شعبہ جات میں ملازمت اور کاروبار کے بے پناہ مواقع ہیں۔ این وائی کے(NyK) سینٹرز میں آجران کو ملازمین کے ساتھ ملوانے کے ساتھ خدمات کی استعداد میں اضافہ بھی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ جاب نمائش اور سکھانے سے متعلق مختلف مقامات کے دوروں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 

پی پی اے ایف میں کمپلائنس اور کوالٹی اشورنس گروپ کی ہیڈ سامعہ لیاقت علی خان نے بتایا ،
"پی پی اے ایف بااختیار بنانے کی غرض سے غریبوں سے متعلق اداروں کو کھڑا کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ این وائی کے(NyK) برانڈ بھی ایک ایسا ادارہ ہے۔ پی پی اے ایف این وائی کے (NyK) برانڈ کی ذمہ داری لیتا ہے اور موجودہ این وائی کے (NyK) آپریٹرز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ خود چلانے کے لئے اپنا ادارہ بنائیں اور پسماندہ علاقوں کو مستفید کرنے کے لئے این وائی کے (NyK) کی فرنچائز کو پھیلائیں۔ این وائی کے(NyK) غریبوں میں ملازمتوں کے لئے آپریٹر۔گورنڈ فرنچائز (او جی ایف) کے طور پر موجود رہے گا ۔"

ملک بھر میں این وائی کے (NyK) مراکز کی مزید ضرورت ہے۔ پاکستان کی تقریبا 60 فیصد آبادی 25 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔ نوجوانوں کو یا تو مفید ملازمتیں مہیا کی جائیں یا ہنر دیا جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار کے مواقع تلاش کرسکیں۔ اسی وجہ سے پی پی اے ایف اپنے فرنچائز ماڈل کے ذریعے این وائی کے (NyK) کو پھیلانے کے لئے سہولت فراہم کررہی ہے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post