چترال (خصوصی نمائندہ ٹائمز آف چترال) آرمی چیف جنرل راحیل شریف چترال پہنچ گئے۔ آرمی چیف اپنے دورے میں چترال کے سب سے زیادہ متاثرہونے والے گائوں ریشن پہنچے۔ جہاں عوام نے آرمی چیف کا والہانہ استقبال کیا۔
آرمی چیف متاثرین سے ملے اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے فرنٹیئر ورک آرگنائزیشن کی جانب سے ریشن میں بنائے جانے والے اسٹیل پل کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف فوجی جوانوں کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسا کام کرکے جائیں کہ آپ کے جانے کے بعد یہ لوگ کو آپ کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھیں۔
آرمی چیف نے یقین دلایا کہ تمام تباہ شدہ رابطہ سڑکوں اور پلوں کو جتنی جلدی ممکن ہوسکے گا مکمل کریں گے۔ آرمی چیف نے زیادہ متاثر ہونے والے افراد سے فرداً فرداً ملے اور ان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرادی۔ ریشن کے بعد آرمی چیف چترال کے دیگرسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور عوام سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.