کراچی (ٹی او سی مانیٹرنگ) کراچی کے ایک مقامی سکول کی 11 سالہ طالبہ نے سکول کی چھت سے کود کر خوکشی کرلی۔ بچی یا تو سکول کے ماحول سے تنگ تھی یا پھر گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے زندگی سے بے زار تھی۔ سکول انتظامیہ نے سارہ ملبہ گھر کے ماحول پر ڈال کر خود کو بری کرنے کی کوشش کی ہے ان کا کہنا کہ بچی گھریلوں حالات سے تنگ تھی جس کے پیش نظر اس نے موت کو گلے لگا لیا۔ گزشہ دنوں پیش آنے والے واقے کی طرح یہاں بھی لڑکی نے اپنے اس اقدام سے اپنی ایک سہیلی کو بتایا تھا کہ اس کی زندگی ختم ہونے کا وقت قریب آگیا ہے اور اسے مرنا ہے۔ (ہوسکتا ہے کہ یہ بات من گھڑت ہو) کیونکہ گھر والے بچی کی چھت سے گرانے کا ذمہ دار سکول انتظامیہ کو قرار دے رہے ہیں کہ ان کی غفلت سے ان کی بچی سکول کی چھت سے گر گئی۔
بات ان کی بھی صحیح ہے کیونکہ اگر بچی گھریلوں حالات سے تنگ ہوتی تو سکول کی چھت سے کیوں کود جاتی۔۔ گھر میں ہی خود کشی کرتی۔۔۔
لڑکی علیشا کی حالت انتہائی نازک ہے اور وہ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ اہل خانہ کی عوام سے علیشا کے لئے دعا کی اپیل ہے اور ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے علاج کے لئے مدد کی درخوست بھی کررہے ہیں۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.