چترال گاڑی حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے

چترال (نمائندہ ٹی او سی) گرم چشمہ سے چترال سے آنے والی گاڑی چیوپل کے قریب دریا میں گرگئی ۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہلاک باقی زخمی ہیں۔ ایک زخمی کو زندہ نکال لیا گیا۔ جاں بحق افراد میں سے 4 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ گاڑی ڈرائیور کی غفلت سے حادثے کا شکار ہوگئی۔ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو راستے دیتے ہوئے گاڑی (ڈاٹسن) ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور دریا میں جاگری۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 3 لاشیں نکال لی گئیں ہیں باقی کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تاہم اس رپورٹ کے درج ہونے تک گاڑی کو بھی نہیں نکالا جاسکا ہے۔ 


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post