چترال ( نمائندہ ٹی او سی ) آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی کی ہدایت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے چترال پولیس نے دروش میں ڈسپیوٹ ریزولوشن سنٹر (ڈی آر سی ) قائم کیا ہے ۔ ڈی آر سی کا مقصد تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا ہے ۔ ڈی آری سی سرکل آفس کی افتتاحی تقریب صلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) عباس مجید خان مروت کی صدارت میں گزشتہ دنوں منعقد ہوئی ۔
ڈی آر سے کے قیام کا مقصد بیان کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ اس کے قیام کا مقصد عوام کو انصاف کے حصول تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے ۔ انہوں اس موقع پر پبلک لیازین کونسل (پی ایل سی ) کے کردار پر بھی روشنی ڈالی کہا کہ اس کے قیام سے ضلعے میں جرائم کو کنٹرول کرنے، منشیات کی نقل حمل کو روکنے میں مدد ملی ہے اور پولیس عوام کے ساتھ ملکر امن امان قائم کررہی ہے۔


Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.