بھارتی میڈیا نے حملے کا ذمہ دار جنرل راحیل کو قرار دیا۔ مودی شریف دوستی سے ناراض پاک آرمی چیف راحیل شریف پٹھانکوٹ حملے کا حکم دیا۔
بھارت ( ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ) بھارتی میڈیا اپنے روایتی انداز میں پٹھان کوٹ واقعے کو ٹوئسٹ دینے کی کوششوں میں لگا پڑ ا ہے۔ کبھی اسے پاکستان طالبان اور دیگر مذہبی تنظیموں سے منسلک کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کبھی آئی ایس آئی سے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ذرائع مانتے ہیں پٹھان کوٹ ایئر فورس بیس پر حملہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی ختم کرنے کے لئے پاکستان آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ناخوشی کا نتیجہ ہے۔ اور ایک شریف سے ناخوش دوسرے شریف نے یہ حملہ کروایا ہے۔
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا کہ پٹھانکوٹ ایئر فورس بیس پر حملے کی سازش راولپنڈی میں بنائی گئی تھی جوابھر کر سامنے آیا۔ ذرائع کے حوالے سے زی ٹی وی نے حملے کا مقصد وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کردہ امن عمل کو پٹڑی سے اتارنے اور موجودہ دوطرفہ تعلقات کو خراب کرنے کی پاک فوج کی سازش قرار دے دی۔
بھارتی میڈیا: مودی شریف دوستی سے ناراض پاک... by myvoicetv

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.