چترال (نمائندہ ٹی او سی) چترال میں بڑے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال اوسامہ احمد وڑائچ نے منگل کو یہاں 10 بڑے منشیات فروشوں کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیئے ہیں جو کئی کیسوں میں مقامی پولیس کو مطلوب ہیں۔ یہ وارنٹ گرفتاری مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔ گرفتاری کے بعد ان بڑے منشیات فروشوں کو بنو جیل بھیج دیا جائے گا۔
ڈی سی نے کہا کہ منشیات فروشوں اور معاشرتی برائیاں پیدا کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.