لندن (ٹی او سی نیوز) گزشتی ہفتے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں وفد نے اسماعیلی سنٹر لندن کا دورہ کیا۔ جہاں وفد نے اسماعیلی کونسل برائے یونائیٹڈ کنگڈم کے صدر لیاقت ہشام، وائس پریذیڈنٹ فرہاد موانی، چیئرمین آغا خان پلاننگ بورڈ ندیم بوغانی اور نیشنل کونسل کر رکن سلیم جان محمد سے ملاقات کی۔ وزیر اعلٰی کے ہمراہ سیکڑیٹیری تعلیم طاہر حسین اور چیف سیکریٹیری گلگت بلتستان سمیت اعلی سطحی وفد تھی۔ اس ملاقات کا اہتمام یورپ کے لئے نیشنل کونسل کے ممبر شوکت علی خان نے کیا تھا جن کا تعلق ہنزہ سے ہے۔
وزیر اعلیٰ نے پرنس کریم آغاخان؛ اسماعیلی جماعت اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے معاشرتی فلاح و بہبود کے کاموں کی تعریف کی۔ انہوں نے گلگت بلتستان ریجن کی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور منصوبوں کے لئے ہز ہائینس آغا خان کا شکریہ ادا کیا۔
اسناعیلی کونسل کے صدر لیاقت ہشام نے حکومت پاکستان اور گلگت بلتستان کی اے کے ڈی این کے ساتھ تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.