پشاور(ٹی او سی نیوز) خیبرپختونخواہ کے سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان عباسی کے استعفی کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے ن لیگ سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کا نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔
اقبال ظفر جھگڑا 17مئی 1947 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ اقبال پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ہیں۔ وہ سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ گورنر مقرر ہونے سے پہلے وہ پاکستان مسلم لیک ن کے سیکریٹیری جنرل تھے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.