چین کے یونیوریسٹی میں چترالی طالب علم کے لئےاعزاز



چین کے صوبہ لیاوننگ کے یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ کیمیکل انجبئیرنگ کے طالب علم وسیم سجاد کو  یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ کیمیکل انجبئیرنگ کی طرف بیسٹ سٹوڈنٹس آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا وسیم سجاد کو یہ ایوارڈ گولڈ میڈل کی صورت میں چین کے صوبے لیاوننگ میں دیا گیا وسیم سجاد اپنی اس شاندار کامیابی کو اللہ پاک کا فضل والدین پوری فیملی اساتذہ کرام اور دوستوں کی دعاؤں کے ساتھ اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ۔وسیم سجاد کا کہنا ہے کہ میری اس کامیابی بلکہ میری کسی بھی کامیابی کے پیچھے میرے قابل قدر چچا  میر گلاب کا بڑا ہاتھ ہے آج میں مقام میں ہوں یہاں تک مجھے پہنچانے کا سارا کریڈٹ میرے محترم چچا کھوت کالج سائینس اینڈ ارٹس کے پرنسپل میر گلاب کو جاتا ہے واضح رہے کہ وسیم سجاد کا تعلق چترال کے دور افتادہ گاؤں کھوت سے ہے۔

رپورٹ طاہر الدین شادان

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post