روان ماہ چترال کی بمبوریت وادی میں سنو فیسٹیول منانے کی تیاری

پشاور (ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک ) خیبر پختونخواہ محکمہ ثقافت اور سیاحت نے روان ماہ چترال کی خوبصورت وادی بمبوریت میں سنو فیسٹیول کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے۔ محکمہ کو اے وی ڈی پی یعنی ایون اینڈ ویلیز ڈیوپلمنٹ پروگرام کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔ یہ فیسٹیول ہر سال منایا جاتا ہے اور اس سال فروری میں منانے کی تیاری ہے تاہم ابھی تاریخ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ 

فیسٹیول کے دوران چترال کی مختلف وادیوں کے لوگ میلے میں اپنے ثقافتی رنگ بکھیریں گے۔ میلے میں مقامی کھیلوں، کھانے پینے کی اشیاء سمیت موسیقی اور ڈانس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔  میلے میں سنو ہاکی کا بھی انعقاد ہوگا۔ میلے کے انعقاد کا مقصد سیاحت کا فروع ہے۔ 


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post