پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور سنہری مسجد روڈ پر بس کے اندر دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور 28 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھاکہ آج صبح ہوا۔ تفصیلا ت کے مطابق بس میں سول سکریٹیریٹ کے ملازمین اور دیگر سرکاری اہلکار مردان سے پشاور آرہے تھے۔ دھماکے کے بعد علاقہ خوف اور دہشت میں مبتلا ہوگیا۔ دھماکے ہوتے ہی ریسکیوٹیمیں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو پشاور کے مختلف قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا۔ پولیس کے مطابق آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے جو بس کے نیچے پہلے سے نصب کردیا گیا تھا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.