چترال، بونی، مستوج تا شندور اور چترال گرم چشمہ روڈز کی کشادگی اور تعمیر کے لئے تجاویز طلب

اسلام آباد (نمائندہ ٹائمز آف چترال 16مارچ 2016) چترال، بونی، مستوج تا شندور کے 147 کلومیٹر روڑ کی کشادگی اور تعمیر، چترال سے گرم چشمہ 67 کلومیٹر اور چترال سے ایون تا بمبوریت 48 کلومیٹر روڈ کی تعمیراور کشادگی کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ماہرین، رجسٹرڈ انجینئرنگ کمپنیوں کو فیسیبلٹی رپورٹس پیش کرنے کی دعوت دی ہے۔ فیسیبلٹی اسٹڈی میں ان سڑکوں کی کشادگی، انفراسٹکچرز کی بہتری شامل ہیں۔ 

چترال، بونی، مستوج، شندور کے 147 کلومیٹر روڈ اور چترال سے گرم چشمہ 67 کلومیٹر کی پروپوزلز/تجاویز جمع کرانے کی تاریخ 6 اپریل 2016 مقررکی گئی ہے، پروپوزلز 11 بجے تک داخل کرائے جاسکتے ہیں اور ساڑے 11 اور 12 بجے تک کھولے جائیں گے۔ چترال سے ایون تا بمبوریت 48 کلومیٹر روڈ کے پروپوزلز بھی اسی دن 11 جمع کرائے جاسکتے ہیں اور ساڑے 12 بجے کھولے جائیں گے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post