چترال (نمائندہ ٹائمزآف چترال 4 مئی 2016) ایک مہینہ 14 دن بعد تودے تلے دبے 9 طلباء میں سے مزید 2 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ منگل کے روز عامر الہیٰ ولد عامرشاہ اور آفتاب علی شاہ ولد منور شاہ کی لاشیں نکالنے میں کامیابی ملی۔ دوںوں کا تعلق پرسان گاوں سے ہے۔ 19
مارچ کو سکول سے امتحان دیکر گھر واپس جانے والے، ایک راہ گیر سمیت 9 بچے برفانی تودے کے نیچے دب کر جان بحق ہوگئے تھے۔ اس سے قبل راہ گیر سمیت 5 بچوں کی لاشیں مختلف موقعوں پر نکال لی گئیں تھیں تاہم یہ 2 بچے تاحال لا پتہ تھے۔ لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.