چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال ) چترال کے دور دراز گاوں ریچ میں 3 طالبات پل عبور کرنے کی کوشش میں دریا میں گر گئیں۔ ایک بچی کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 2 بچیاں دریا میں لاپتہ ہوگئیں۔
ریچ کے سلاندور کی رہائشی بچیاں بی بی شہریہ، نسرینہ بی بی اور عطیہ گھر سے نکل کر سکول جارہی تھیں، سکول اور گھر کے درمیان دریا پر جھولدار عارضی پل پر پائون پھسلنے سے دریا میں جاگریں۔ بچیاں مقامی سکول میں آٹھویں کلاس میں پڑھتی تھیں۔ مذکورہ پل خستہ حال ہے اور اس پر چلنے سے جھولنے لگتا ہے۔ جب بچیاں پل کے درمیان پہنچیں تو پل جھولنے لگا جس سے بچیاں پریشانی کے عالم میں توازن کھودیا اور گر گئیں۔ عطیہ کو دریا سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ دیگر 2 بچیاں لاپتہ ہیں اور آخری اطلاعات تک ان کی تلاش جاری ہے۔ بچیوں کے حادثاتی موت کی خبر سے گاوں میں کہرام مچ گیا۔ ہر طرف غم کا عالم ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.