بڑی دہشت گردی کا خطرہ، افغانستان سے 13 خود کش بمبارپاکستان میں داخل‘ کونسی جگہیں نشانہ ہو سکتی ہیں؟


اسلام آباد (ٹائمز آف چترال: نیوز ڈیسک) پاکستان میں بڑے خود کش حملوں کا خطرہ بڑھ پیدا ہوگیا ہے۔ افغانستان سے 13 خود کش بمبار پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں۔ ان حملہ آوروں کی قیادت کمانڈر ٹی ٹی پی عمر نارے اور ابوظفر کررہے ہیں۔

یہ بات ایک صوبائی مراسلے میں کہی گئی ہے۔ صوبائی وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے ائیرپورٹس، ائیربیس، حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے ہدایت کی گئی ہے۔ ان مقامات کو دہشت گرد نشانہ بناسکتے ہیں۔ 

مراسلے میں بتایا گیاہے کہ خود کش حملہ آور پشاور کے اہم بڑے اسکول کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ اس اسکول کا اگرچہ نام نہیں بتایا گیا ہے مگر لڑکیوں کا اہم اسکول دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں کے کا لجز اور یونی ورسٹیز بھی دہشت گردوں کا اہداف ہوسکتے ہیں۔ مراسلے میں خبر دار کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے ،ماضی میں کئے گئے دھماکے اور چارسدہ یونیوورسٹی حملے سے زیادہ خطرناک ہونگے۔ قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو حالیہ سیکیورٹی الرٹ کے باعث انتہائی محتاط اور چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post