چترال (نامہ نگار: ٹائمز آف چترال 30 جون 2016) حالیہ دنوں چترال میں مختلف واقعات میں 3 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے دور دراز گاوں بریپ میں گلگت سے اپنے رشتہ دار کے ہاں آیا ہوا نوجوان دریا میں نہاتے ہوئے، دریا میں گر گیا۔ جس کی لاش استیچ کے مقابل پر دریا کے بیچوں بیچ موجود تھی جسے نکالنے کی کوشش میں چترال سکاوٹ کا جوان لائنس نائیک محبوب عالم ولد شاہ عالم تعلق میرام گرام خود دریا میں ڈوب کر جان بحق ہوگیا۔ محبوب کی نعش بریپ میں دریا کے کنارے سے نکال کر آبائی گاون روانہ کردی گئی۔
ایک اور واقعے میں چترال، دروش کے مقام کورو میں دریا کے کنارے وضو کرتے ہوئے پاوں پھسل جانے سے میر حمید نامی شخص دریائے چترال میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔ آخری اطلاعات تک لاش نہیں مل سکی تھی، جس کی تلاش تا حال جاری ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.