چترال / زیارت (وقائع نگار: ٹائمز آف چترال 30 جون 2016) چترال میں لواری ٹاپ پر ہونے والی معمولی بارش سے لواری ٹنل کی دوسری جانب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ہونے والی بارش سے چترال کی جانب لواری ٹنل کے قریب نالے میں شدید طغیانی سے پشاور ٹو چترال روڈ شدید متاثر ہوگیا۔ اور سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گیا۔
متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ عشرت پولیس نے میڈیا کو بتا کہ متاثرہ گاڑیوں میں تین ڈاٹسن اور کار شامل ہے۔ ایک ڈاٹسن میں مرغیاں لوڈ تھیں جو مرغیوں سمیت سیلاب ریلے میں بہہ گئی۔ ٹنل پر تعمیر شدہ انتظار گاہ جسے ایس آر ایس کے تعاون سے بنایا گیا تھا، کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مزید بارش اور سیلابی ریلے آنے کے خطرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ملبہ ہٹانے کا کام نہیں کیا گیا بعد ازاں موسمی صوتحال کو دیکھتے ہوئے ملبہ ہٹا کر سڑک صاف کردی جائے گی۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.