اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق آرمی چیف ،صدر پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین ہماری پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ ایک پارٹی ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتی ۔ ختم ہونے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والے سن لیں ، بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کرونگا۔
ان خیالات کا اظہار سابق صدر پرویز مشرف نے پارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی رہنمائوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو سیاسی اور جمہوری طریقے سے بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا، اور تمام ذمے داروں کو اپنے اپنے صوبوں میں تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کرنے کا کہا گیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ مخالفین آل پاکستان مسلم لیگ کیخلاف پارٹی ختم ہو جانے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں، کارکنان ان باتوں کی طرف توجہ نہ دیں ۔ بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کرونگا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.