چترال ، کوجو میں لڑکے کو کلہاڑی سے پے در پے وارکرکے قتل کردیا گیا

چترال(نمائندہ ٹائمز آف چترال 9 جون 2016 ) چترال کے علاقے کوجو میں نوجوان لڑکے کو کلہاڑی سے پے در پے وارکرکے نہایت بے رحمی سے قتل کردیا گیا  ہے۔ تھانہ کوغذی کے ایس ایچ او مطابق عبدلا حد ولد عبد الجبار کو نا معلوم فرد نے  تیز دار کلہاڑی سے پے درپے وارکرکے نہایت بے دردی اور بے رحمی سے قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق عبد الاحد کے سر پر کلہاڑی سے کئی وار کئے گئے ہیں جس کے نشانات واضح دکھائی دے رہے ہیں ۔  لاش کو علاقے کے مرکز صحت لاکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کردی گئی۔ پولیس نے نامعلوم قاتل کے حلاف زیر دفعہ 302تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

تاہم علیٰ الصبح جیو ٹی وی پر چلنے والی خبر میں  کہا گیا تھا کہ چترال کوجو میں باپ نے نافرمانی پر بیٹے کو کلہاڑی سے وار کرکے قتل کردیا۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم