معمولی گھریلو تنازع پر بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) کاہنہ کے علاقے میں معمولی گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھائی کو تیز دھار آلے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ 

پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے آلو والہ کے رہائشی پچیس سالہ وسیم جو کہ محنت مزدوری کرتا تھا گزشتہ چند دنوں سے اپنے بھائی کے ساتھ گھریلو ناچاقی چل رہی تھی اور آج دونوں بھائیوں میں ایک بار پھر تلخ کلامی ہو گئی۔ جس پر اعجا ز طیش میں آگیا اور وسیم کو تیز دھار آلہ کے وار کر کے شد ید زخمی کر دیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے وسیم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں پہنچنے سے پہلے ہی وہ دم توڑ چکا تھا۔ پولیس نے ابتدائی کاروائی مکمل ہونے پر مقتول وسیم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post