چترال (نمائندہ: ٹائمز آف چترال 27 جون 2016) چترال میں دریا بپھر گئے ہیں۔ بد مست موجیں زمینوں اور رہائشی دیہات کی کٹائی شروع کردیے ہیں۔ موسم گرم ہوتے ہی گلیشئرز تیزی سے پگھلنا شروع ہوگئے ہیں۔
موڑ کہوں میں دریا شدید طغیانی سے موڑکہو کے گائوں سہت میں کٹائو کا سلسلہ جاری ہے۔ 60 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے، مزید نقصان کا اندیشہ ہے۔ قابل کاشت زمینیں تیار فصلوں سمیت دریا برد ہوگئیں ہیں۔ کئی افراد مکمل طور پر بے گھر ہوگئے۔ سب ڈویژن مستوج کے تحصیل ناظم مولانا یوسف تحصیل ممبر موڑکہو مولانا جاوید حسین اور دیگر کے ہمراہ علاقہ کا دورہ کیا متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

اللہ خیر کرے
ReplyDeletePost a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.