چترال (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک : 28 جولائی 2016) چترال کے دور دراز علاقے شیداس، لاسپور میں ایک اور مائیکروں ہائیڈل بجلی گھر مکمل کرلیا گیا۔ 150 کلوواٹ بجلی گھر کا افتتاح گزشتہ روزجنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل آصف غفورنے کیا۔ سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا یہ بجلی گھر وادی لاسپور کے علاقے شیداس میں بنایا گیا ہے، بجلی گھر سے 400 کے قریب گھرانے مستفید ہونگے۔ بجلی گھر شیداس کے شندور روڈ پر واقع ہے۔
منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں ایس آر ایس پی کے ضلعی پروگرام منیجر طارق احمد نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے چترال میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں، اس وقت چترال کے مختلف حصوں میں 25 مائیکرو ہائیڈل منصوبوں پر کام چل رہا ہے، ان میں سے کچھ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان منصوبوں سے چترال کے بجلی سے محروم دور دراز کے علاقوں کو بجلی فراہم ہوجائے گی۔ شیداس پاور ہاوس پر کمنٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بجلی گھر کی پیداواری گنجائش 150 کلوواٹ ہے اور اس سے 384 گھرانے مستفید ہونگے۔ منصوبے پر 29 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاک آرمی مالاکنڈ ڈویژن کے (جی او سی) جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل آصف غفور تھے اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹ کرنل نظام الدین، اے سی مستوج عبدالحمید خٹک ،ناظمین، کونسلرز اور مرد و خواتین بھی تقریب میں موجود تھے۔ جنرل آصف نے ایس آر ایس پی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے علاقے میں پل کی تعمیر کا بھی اعلان کیا اور ساتھ ساتھخواتین کا بااختیار بنانے کےلئے خواتین کے لئے دستکاری مرکز قائم کرنے کا بھی یقین دلایا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.