چترال /دروش ( نمائندہ ٹائمز آف چترال 3 جولائی 2016) ہفتے کی شب پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب ارسون گائوں کے پائیتاسون گول میں سیلاب آگیا۔ سیلاب نماز تراویح کے دوران آیا۔ پائیتاسون گاون میں واقع مسجد کو بہا کر لے گیا۔ سیلاب اس وقت آیا جب لوگ نماز تراویح میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق 17 افراد واقعے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے ، جن میں سے 10 کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ باقیوں کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ رات ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں دشوایاں پیش آرہی ہیں۔ بڑے سیلابی ریلے نے نغر کے قریب دائے مستوج/چترال کو روک رکھا ہے جس کی وجہ سے دریائے چترال کی سطح بلند ہونا شروع ہوئی ہے اور دریا کے کنارے واقع کئی آبادیوں میں پانی گھس جانے کا خدشہ ہے۔ شام سے دروش اور اردگرد کے علاقوں میں بارش اور تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راستے بند ہوجانے کی وجہ سے پولیس اور امدادی رضاکار متاثرہ گاوں تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔ خبر جاری ہے۔
چترال کے علاقے ارسون میں رات گئے سیلاب، 17 افراد جان بحق 10 کی لاشیں نکال لی گئیں: پولیس
byAdmin
0
Comments

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.