چترال (ٹائمز آف چترال 9 جولائی 2016) ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم فلڈ کنٹرول روم کے مطابق چترال کے علاقے ارسون میں رات آئے سیلاب میں بہہ جانے والے افراد میں سے 3 کی لاشیں مل گئیں۔ یہ لاشیں افغانستان کے ضلع ناریئے میں جمعرات کو ملی ہیں۔ لاشوں کی شناخت محسنہ دختر طاہر، عمران الدین ولد عثمان اور عبیدالرحمان کے نوعمر بیٹے سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو افغان حکام نے ارندو چیک پوسٹ پر پاکستانی حکام کا حوالہ کیا، جنہیں ارسون لے جاکر دفنایا گیا۔ سیلاب میں بہہ کر جان بحق ہونے والے افراد میں سے 29 کی لاشیں اب تک مل چکی ہیں جبکہ 7 ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.