سندھ حکومت کی آنکھیں بند، تھرپارکر میں غذائی قلت کی وجہ سے مزید 4 بچے جان بحق

 مٹھی(نیوز ڈیسک) تھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زیرعلاج مزید 4 بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر دم توڑ گئے ہیں۔

تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں زیر علاج مزید 4 بچے دم توڑ گئے ہیں، یہ چاروں بچے غذائی قلت کا شکار تھے۔ زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں میں 5 روز کا اویس، 18 ماہ کی صفیت، 8 روزہ جتیش میگھواڑ اور 5 روزہ لطف علی شامل ہیں۔ 

رواں ماہ غذائی قلت سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران تھر میں قحط سالی، غذائی قلت، وبائی امراض اور موسمی بیامریوں کا شکار ہوکر اب تک ایک زہار سے زائد بچے دم توڑ چکے ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post