تعلیم کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں، چترال میں 57 سالہ شخص نے میٹرک کے امتحان میں پہلی پوزیشن لے اڑے

چترال ( ابوالحسنین : تائمز آف چترال ) قدرتی آفات کے گھیرے چترال میں کبھی کبھی ایسے واقعات بھی ہوتے ہیں جو مثال بن جاتی ہیں۔ چترال کے دور دراز علاقے مدک لشٹ میں ایک 57 سالہ شخص نے میٹرک کے امتحان میں  پہلی پوزیشن حاصل کی۔  جی ہاں مدک لشٹ کے خوش گلاب علاقے کے ایک گورنمنٹ پرائمری اسکول میں چوکیدار ہیں ۔ خوش گلاب نے پرائیویٹ امیدوار کے طور پر میٹرک کا امتحان دیا اور 680 نمبروں سےپہلی پوزیشن میں پاس ہوگئے۔  

گلاب کے مطابق اسے تعلیم سے گہرا لگائو ہے۔ مگر بدقسمتی سے ان کے والد کم عمری میں انتقال کرگئے تھے اور مالی مشکلات کی وجہ سے وہ مڈل کے بعد تعلیم جاری نہ رکھ سکا تھا۔ گلاب کی دلی خواہش ہے کہ گریجویشن تک پرائیویٹ پڑھ لے۔ یہی نہیں بلکہ گلاب نے اپنے مستقل کی منصوب بندی کبھی رکھاہے۔ گلاب کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی لاء کالج سے ایل ایل بی کرکے  اپنی باقی زندگی پیشہ ور وکیل کے طور پر عوام الناس کی خدمت میں گزارنا چاہتا ہے ۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post