لواری ٹنل پر سیلاب، سامبو کنٹرکشن کمپنی کی 7 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، راستہ بند



پشاور/ چترال (ٹائمز آف چترال 18 جولائی  2016)    لواری ٹنل میں سیلابی نالے میں شدید طغیانی سے لواری ٹنل منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی سامبو کی 7 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔  کمپنی کے 5 گاڑیاں سیلابی پانی میں نظر آرہی ہیں جبکہ دیگر گاڑیاں ریلے میں لاپتہ ہوگئی ہیں۔  بہہ جانے والی گاڑیوں میں چارجنگ مشین سمیت، 2 ڈبل کیبن ڈاٹسن، 2 ڈمپرز 2 پک اپ شامل ہیں۔ 

بارشوں کی وجہ  سے  لوری ٹنل کے قریب نالوں میں شدید سیلاب آیا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے  سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں زیارت کے مقام پر پھنسی ہوئی ہیں۔  چترال دیر راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔ چترال سکائوٹس، پولیس اہلکار اور مقامی افراد راستہ کھولنے اور بہہ جانے والی گاڑیاں نکالنےمیں مصروف ہیں۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post