چترالی علاقے شندور کے دعوے دار گلگت بلستان شندور میلے کو سبوتاژ کرنے کے لئے سرگرم، میلے کا بائیکاٹ کردیا

گلگت ( ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ ڈیسک)    صدیوں اور سالوں سے چترال کے حصے شندور پر ملکیت کی دعویدار گلگلت بلتستان حکومت  اس مرتبہ بھی شندور میلے کو سبوتاژ کرنے کے لئے سرگرم ہے۔  22 جولائی سے شروع ہونے والے شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان حکومت کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔  گلگت بلتستان حکومت نے میلے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرکے  خود تین روزہ فیسٹیول شندور کے مقام پر منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی تاریخوں کا اعلان  بعد میں کرے گی۔  


گلگت بلتستان کے پارلیمانی سیکریٹیری  فدا خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شندور غذر کا حصہ ہے۔ چترال نے شندور پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ میلے می میزبانی میں گلگت کو بھی شامل کیا جائے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں میلے کا بائیکاٹ ہم نے میلے کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post