گزشتہ سال یعنی اکتوبر 2015 میں چترال میں بارشوں اور سیلابوں سے جہاں بڑے بڑے نقصانات ہوئے تھے، وہاں شاہراہ مستوج بھی کئی مقامات پر بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔ ان مقامات میں سے دو ریشن کا کچی گول اور کوراغ گول ہیں۔
ریشن کچی گول میں سڑک کے ایک بڑے حصے کو سیلابی پانی بہاکر لے گیا تھا، تقریباً پانچ دن ٹریفک معطل رہنے کے بعد جسے عارضی طور پر کھول دیا گیا تھا، اور یہی صورتحال کوارغ گول کی بھی تھی، کہنے کو تو کوراغ گول ایک چھوٹا سے گول ہے لیکن ٹریفک کے لئے یہ کسی بڑے عذاب سے کم نہیں ، اس کا اندازہ گاڑی چلانے والے بخوبی کرسکتے ہیں۔
یہ دونوں مقامات گزشتہ ایک سال سے مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی نااہلی کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔ ذرہ بھی بارش ہوتی ہے تو یہ دونوں مقامات ٹریفک کی روانی اور بعض اوقات دنوں تک بند رہتے ہیں۔ ہمارے معزز ایم پی ایز اور ایم این ایز اور ڈی سی او اور دیگر اداروں سے درخواست ہے کہ ان مقامات پر پائیدار سڑک بنائیں تاکہ بار بار عوام کو اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔
کچھ ادارے اور ٹھیکے دار حرام خوری کے لئے ان جگہوں کو عارضی طور پر کھول دیتے ہیں لیکن ذرہ برابر پانی بھی انہیں بہاکر لے جاتا ہے۔ اور ان کے کھانے کا ایک بار پھر سامان ہوجاتاہے۔ لہذا گزارش ہے کہ حکومت اور ادارے اس جانب توجہ دیکر عوام کی دعائیں حاصل کریں نہ کہ بد دعائیں۔
شکریہ ایک متاثرہ شہری چترال






Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.