چترال میں امدادی کاروائیوں کے دوران پاک آرمی کا جوان شہید ہوگیا

چترال (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک)  خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والا پاک آرمی کا جوان چترال میں سیلاب میں بہہ جانے والے افراد کو بچاتے ہوئے اپنی جان دے دی۔ تفصیلات کے مطابق خیر پور کے کھوہرا قصبے سے تعلق رکھنے والے جوان محمدیونس ملاہ منگل کے روز چترال میں امدادی سرگرمیوں کے دوران متاثرین کو بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ جن کی جسد خاکی چترال سے خیبر پور بھجوائی گئی، جہاں انہیں سید محسن شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تدفین میں لیفٹننٹ کرنل عثمان سجاد، میجر محمد علی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ فوجی حکام نے شہید کے والد کو آرمی چیف کا پغام پنچایا اور شہید کے یونیفارم اور دیگر چیزیں حوالے کردیئے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یونس ایک بہاد سپاہی تھے جس نے متاثرین کی مدد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post