پل ٹوٹنے سے 2 مسافر بسیں دریا میں جاگریں، 22 افراد بسوں سمیت لاپتہ ہوگئے

ممبئی (ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک) ممبئی ہائے وے پر واقع درائے سویتری پر بنا پل دریا برد ہوگیا، نتیجے میں مسافروں سے بھری 2 بسیں بھی دریا میں جاگریں، اور بسیں دریا میں لاپتہ ہوگئی ہیں۔۔ بسوں میں سوار 22 افراد بھی لاپتہ ہوگئے تھے بعد ازاں کچ افراد کی لاشیں مل گئیں۔۔ دیگر کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔ بھارت کی ریاست کی جانب سے چلائی جانے
والی بسوں میں 18 مسافروں سمیت عملے کے 4 افراد سوار تھے۔ ایک بس جیگڑھ سے ممبئی آرہی تھی جبکہ دوسری بس راجا پور سے بوریوالی جارہی تھی۔ سیلاب سے دریا میں طغیانی تھی، جس کی وجہ سے پل ٹوٹ کر سیلابی پانی میں گرگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹمیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم