اسلام آباد (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) ترکی میں بغاوت کی ناکم کوشش کے بعد پاکستان میں چلنے والے پاک ترک سکول میں انقلاپ آگیا۔ پاکستان میں قائم 28 پاک ترک اسکولوں کے 28 پرنسپلز کو اُن کے عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے اور اسکول انتظامیہ کے مطابق پاک ترک سکولوں میں 23 ترک شہری بھی شامل ہیں۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے یہ بات لیک کردی گئی ہے کہ پاکستان میں پاک ترک تعلیمی ادارے کی مجموعی طور پر 28 شاخیں ہیں اور اُن تمام کے پرنسپلز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا کہ ان تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے تاحال اُنھیں کچھ نہیں کہا گیا اور انتظامیہ نے یہ فیصلہ از خود کیا۔ سکولوں کے پرنسپلز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا اس کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔
ترکی میں بغاوت کی ایک کوشش کو ناکام بنا دی گئی تھی، اس بغاوت کا الزام ترک حکومت نے ترک مبلغ فتح اللہ گولن پر لگا دیا گیا تھا لیکن گولن نے اس کی تردید کی تھی۔ فتح اللہ گولن کی تنظیم کے زیر اثر دنیا بھر میں تعلیمی ادارے قائم ہیں اور ترکی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قائم پاک ترک اسکول بھی اُسی کا حصہ ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.