شادی سے صرف ایک دن قبل بھائی نے 2 بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

وہاڑی (ویب ڈیسک) وہاڑی کے نواحی علاقے مترو میں بھائی نے اپنی 2 بہنوں کو ان کی شادی سے صرف ایک دن پہلے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق مترو کے ضلع سرگانہ کے رہائشی عطا محمد بھٹی کی دو بیٹیاں 18 سالہ گلزار بی بی اور 22 سالہ کوثر بی بی ملازمت کے سلسلے میں کراچی میں مقیم تھیں۔ جہاں دونوں بہنوں نے فیصل آباد اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو پسند کیا تھا۔ گلزار اور کوثر کے گھر والے تو شادی کے لئے رضامند ہوگئے تھے لیکن ان کا بھائی ناصرحسین ان رشتوں پر ناخوش تھا اوراس نے شادی سے ایک روز قبل فائرنگ کرکے بہنوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم ناصرحسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post