چترال( ٹائمز آف چترال : نیوز ڈیسک) چترال کے زرگراندہ کے علاقے میں واقع ایک سکول کی دیوار گرگئی، جس کی وجہ سے 4 طلباء زخمی ہوگئے۔ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ زخمی ہونے والے طلباء سکول کی بس کے انتظار میں سکول کی دیوار کے قریب کھڑے تھے کہ اچانک دیوار گرگئی جس کے نیچے آکر 4 طالب علم زخمی ہوگئے۔ زخمی طلباء کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو لے جایا گیا۔ بچوں کے والدین نے الزام لگا یاکہ سکول انتظامیہ کا کوئی بھی ممبر اُن کے بچوں کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال آنے کی زخمت نہیں کی، نہ پرنسپل اور نہ کوئی اور سکول ممبر یا استاذ نے ان سے رابطہ کیا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.