سوات، مینگورہ (ویب ڈیسک) سوات کے علاقے مینگورہ میں ملالہ یوسف زئی کے ذاتی اسکول خوشحال پبلک اسکول سے بیک وقت 56 طلبا کو نکال دیاگیا، نکالے جانے کی وجہ مسلسل تین غیر حاضریاں ہیں۔۔۔
فارغ کئے جانے والے طلبا میں سے 30 کا تعلق ضیا الدین یوسف زئی کے آبائی علاقہ شانگلہ سے بتایا ہے۔ ذرائع کے مطابق دنیا میں بچیوں کی تعلیم کیلیے آواز اٹھانے پر نوبل پرائز اور اس سے شہرت پانے والی ملالہ یوسفزئی کے ذاتی اسکول خوشحال پبلک اسکول اینڈ کالج گل کدہ سیکشن سے گزشتہ روز سکول انتظامیہ نے 56 طلبا کو نکال دیا، تمام بچوں کو ایک ساتھ 3 چھٹیاں کرنے پر اسکول سے نکالا گیاہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.