زبان پر’را‘ کا لفظ آتے ہی بات کیوں ختم ہوجاتی ہے، سانحہ کوئٹہ کے بعد بیان: فضل الرحمان

ڈئی آئی خان (ٹائمز آف چترال نیوزڈیسک) سینئر سیاستدان اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ زبان پر ’’را‘‘ کا نام آتے ہی بات کیوں ختم ہوجاتی ہے، ہماری ایجنسیاں کیوں بار بار رُک جاتی ہیں اورہم را کا نام لیکر اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہوجاتے ہیں، اپنی ذمہ داریوں سے اس طرح بری الذمہ نہیں ہواجا سکتا۔ 

فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ باچاخان یونیورسٹی ہو یا آرمی پبلک اسکول یا اس قسم کے دیگرواقعات، کوئی شک نہیں یہ ناکامیاں ہیں، کسی بھی دفاعی ادارے کے اندر ہونے والے واقعات ناکامی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ کوئٹہ کو ہم ہلکا لےرہے ہیں، بس’را‘ کا نام لے لو تو بات ختم ہوجاتی ہے، حکومت بیٹھے، دوستوں، اداروں کو بٹھائے، پالیسی اورحکمت عملی کا جائزہ لے، حکومت دیکھے کہ خامیاں کیا ہیں، کہاں ہیں اور ان کو دور کیا جائے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post