ایک چھوٹا سا بچہ اپنی ماں کے ساتھ جارہا تھا، راستے میں ۔۔۔ اسے ضرور پڑھیئے

ایک چھوٹا سا بچہ اپنی ماں کے ساتھ جارہا تھا، راستے میں ایک پل پر پانی بہت تیزی کے ساتھ بہہ رہا تھا۔

ماں نے کہا ’’بیٹا میرا ہاتھ پکڑلو۔‘‘


بچہ بولا ’’نہیں ماں آپ میرا ہاتھ پکڑو۔‘‘

ماں نے پیار بھری مسکراہٹ سے کہا ’’بیٹا ! دونوں میں کیا فرق ہے؟ ہاتھ آپ پکڑو یا میں۔

بچہ "ماں! اگر میں آپ کا ہاتھ پکڑوں اور اچانک کچھ ہوجائے تو شاید میں آپ کا ہاتھ چھوڑ دوں لیکن اگر آپ میرا ہاتھ پکڑیں گی تو مجھے یقین ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے آپ میرا ہاتھ کبھی نہیں چھوڑیں گی۔"

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post