چترالی خاتون اغواء کاروں کے چنگل سے بھاگ نکلی، گینگ کے بارے میں اہم ترین انکشافات

پشاور(ٹی او سی: مانیٹرنگ ڈیسک 24 اگست 16) پنجاب، کراچی اور راولپنڈی میں بچوں کے اغواء کی خبریں توآتی ہی رہتی ہیں لیکن خواتین کو اغواء کرنے والے بڑے گینگ کا انکشاف ہوگیا ہے۔ مختلف حیلے بہانوں اور بہکاووں سے خواتین کر اغواء کرتے ہیں۔ 6 ماہ قبل گینگ نے ایک چترالی لڑکی کو اغواء کیا تھا جو 6 ماہ بعد اغواء کاروں کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔ چترالی دوشیزہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اوراہم ترین انکشاف کیا کہ پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ ، خیبرپختونخوا میں پشاور اور چترال میں گروہ سرگرم ہیں جو لڑکیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اغواء کاروں کے چنگل سے بھاگ کر آنیوالی چترالی دوشیزہ نے بتایا کہ پہلے اسے شادی کا جھانسہ دیا گیا تھا لیکن انکار کرنے پر اسے اغواء کرلیا گیا اور پھر بے ہوشی کی حالت میں ہی پنجاب لے جاکر 6 لاکھ روپے میں فروخت کردیاگیا۔ خاتون نے بتایا کہ خواتین کے اغواء اور خریدوفروخت میں ملوث گینگ میں چترال، پشاور اور پنجاب کے لوگ بھی شامل ہیں، چھ ماہ تک تاریک کمرے میں قید رکھاگیاجبکہ بات نہ ماننے پر درندگی کی حدتک جنسی تشدد تک کا نشانہ بنایاجاتارہا، بہت مشکل سے جان بچاکر نکلنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔ رپورٹ کے مطابق چترال کی اس دوشیزہ نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور عدلیہ سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بہت ظلم ہواہے جو الفاظ میں بیان کرناممکن نہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post