اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے شوکت خانم اور نمل کالج جیسے فلاحی اداروں کے خلاف ن لیگ کی جانب سے غیراخلاقی مہم چلانئے جانے کی سخت مزمت کی ہے اورخیراتی اداروں کے خلاف اس قسم کی پراپیگنڈا مہمات کو برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ شوکت خانم اور نمل کالج کے خلاف جھوٹی اور غیراخلاقی مہم کو کسی بھی سطح پر برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے خیراتی اداروں کیخلاف حکومتی جماعت کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی سخت کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔ جھوٹی اور سنسنی خیز خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا اور دیگر فورمز پر کارروائی کے لئے رابطہ کیا جائے گا۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ قوم شوکت خانم اور نمل کالج جیسے مثالی اداروں کا خود تحفظ کرے گی۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.