چترال (ٹائمز آف چترال نیوز) ریشن کے سامنے واقع پہاڑ کئی دنوں سے ٹوٹ کر مسلسل گررہاہے۔ جس کے باعث مٹی کا دھواں اٹھ رہا ہے۔ مٹی کا یہ دھوال ریشن اڑیان کے اوپر سے ہوتے ہوا شوگرام اور لوئر زئئت میں درختوں اور فصلوں پر بیٹھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں درختوں اور کھیتوں یہاں تک کہ گھروں میں بھی مٹی کی تہہ جمنے لگی ہے۔ دھواں کی وجہ سے بیماریاں پیدا ہونے کا بھی خدشتہ ہے۔ دوسری جانب پہاڑ ٹوٹ ٹوٹ کر دریائے چترال میں گررہاہے جس کے باعث دریا کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ خدا نخواستہ اگر پہاڑ کا کوئی بڑا حصہ ٹوٹ کر گرا تو درائے چترال بند ہوجائے گا اور بندھ باندھ جانے کی صورت میں دریا ناقابل یقین جھیل میں بدل سکتا ہے جس سے ریشن، شوگرام اور زیئت متاثر ہونگے۔ اور بند ٹوٹ جانے کی صورت میں درائے چترال بڑے سیلابی ریلی کی صورت اختیار کرجائے گا۔ جس سے ریشن سے لیکر ارندو تک کئی دیہات کو نقصان پہنچے گا۔
تصویر منیر حسین فاطمی

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.